ڈھاکہ میں دہشت گرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا کے الزامات انتہائی قابل افسوس، بے بنیاد، غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے، ترجمان دفتر خارجہ

141

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے ڈھاکہ میں دہشت گرد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا کے الزامات کو انتہائی قابل افسوس،بے بنیاد،غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس قسم کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے اس سلسلے میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مشیر پروفیسر گوہر رضوی سے منسوب بیان کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ پروفیسر گوھر رضوی نے بذات خود پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق ان سے منسوب بھارتی میڈیا کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے، جو بھارتی میڈیا کی بد نیتی پر مبنی ارادوں کا واضح ثبوت ہے۔ ترجمان کے مطابق پروفیسر رضوی نے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کیا اور اس بات کی تصدیق کردی کہ انہوں نے پاکستان کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے اور یہ کہ بھارتی میڈیا کہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔