31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںڈیجیٹل دور میں بھی کتب بینی کی اہمیت اپنی جگہ برقرار

ڈیجیٹل دور میں بھی کتب بینی کی اہمیت اپنی جگہ برقرار

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):جدید ڈیجیٹل دور میں جہاں موبائل فونز، ای-پیپرز اور انٹرنیٹ یا سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر دستیاب تحریری مواد معلومات کا بنیادی ذریعہ بن چکے ہیں، وہیں کتابوں کی اہمیت بھی اپنی جگہ برقرار ہے۔ عصر حاضر میں بھی علماء، طلباء اور کتابوں کے شوقین افراد اب بھی گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کتابوں کے اسٹالز اور کتاب کارنر اورلائبریریوں کا رخ کرتے ہیں۔

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صاحب خان نے اے پی پی سے بات چیت میں کہا کہ کتاب پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے کے لیے مستقل معمول بنانا ، دلچسپ مواد تلاش کرنا اور قابل حصول مقاصد طے کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک فائدہ مند عمل ہے جو علمی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے،ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے اور معلومات میں اضافہ کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کتب بینی کی مسلسل عادت نہ صرف قارئین کو وسیع علم فراہم کرتی ہے بلکہ انہیں معاشرے میں دوسروں کے ساتھ برتاؤ کرنے کا طریقہ بھی سکھاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک منقسم معاشرے میں کتاب ایک وفادار اور بہترین دوست ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ کتابوں کے ساتھ دوستی کو فروغ دیں اور معلومات حاصل کرنے کے لیے کتابوں کا سہارا لیں۔

ایک طالب علم مجیب الرحمان نے کہا کہ وہ ہمیشہ کتابیں پڑھنے سے لطف اندوز ہوتا ہے اور کتابوں کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہے، اسی لیے وہ مختلف لائبریریوں کا دورہ کرتا ہے تاکہ وسیع معلومات حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں پڑھنے سے قاری کو معاشرتی آداب سیکھنے اور معاشرے کے دیگر افراد کے ساتھ برتاؤ کا سلیقہ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581338

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں