13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںڈیرہ اسماعیل خان ،نکاسی آب کےمعمولی تنازعے پر چار افراد...

ڈیرہ اسماعیل خان ،نکاسی آب کےمعمولی تنازعے پر چار افراد قتل ہوگئے ، جبکہ دو دیگر زخمی

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔ 14 مارچ (اے پی پی):خاندان کے درمیان لڑائی نے دوخاندانوں کو اجاڑ دیا یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیرو کہنہ میں نکاسی آب کے معمولی تنازعے پرشروع ہوا جس میں چار افراد لقمہ اجل بن کر موت کے منہ میں چلے گئے ، جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ تھانہ ڈیرہ ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نکاسی آب کی نالی پر بچوں اور خواتین کے درمیان جھگڑا شروع ہوا، جو بعد ازاں شدیدخاندانی تنازعے میں بدل گیا۔ مقتول حافظ سعید اللہ قوم شیخ کے بیٹے زخمی عمر فاروق نے پولیس کو بتایا کہ ان کے والد گزشتہ شب 9:10 بجے تراویح کی نماز سے واپس گھر پہنچے ہی تھے کہ گھر کے دروازے پر چچا مجید اور ان کے بیٹوں نے حملہ کردیا۔

- Advertisement -

ملزم چچا مجید اپنے بھائی حافظ سعید اللہ پر رپیٹر بارہ بور سے حملہ آور ہوا، جبکہ اس کے بیٹے محمد علی نے پستول اور دوسرے بیٹے ابو بکر صدیق نے چاقو سے حملہ کیا۔ عمر فاروق کے مطابق، حملے کے دوران ان کے والد، والدہ اور بہن موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ نو سالہ بھائی محمد اویس اور عمر فاروق خود بھی چاقو کے وار سے زخمی ہوئے۔

واقعے کے دوران ملزم چچا مجید کا اپنا بیٹا ابو بکر صدیق بھی فائرنگ کی زد میں آگیا اور جاں بحق ہوگیا۔ عمر فاروق نے بتایا کہ جب وہ اور دیگر رشتہ دار شور شرابے کی آواز پر باہر نکلے ،تو ملزمان نے بے دردی سے فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں خاندان کے کئی افراد ہلاک ہوگئے۔

اس المناک واقعے میں ملزم نے نہ صرف اپنے بھائی کےخاندان کو تباہ کردیا بلکہ بھائی کے ساتھ اپنا گھر بھی اجاڑ دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572581

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں