ڈیرہ غازی خان۔ 23 مئی (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان میں ڈرائیونگ لائسنس کےلئے روڈ ٹیسٹ شروع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے انچارج ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان مدثر سہرانی نے بتایا کہ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی جی ڈیجیٹل گورنمنٹ سروسز وسیم بھٹی کی ہدایت پر ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان میں بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔