23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازی خان پولیس نے 11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے...

ڈیرہ غازی خان پولیس نے 11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے درزی کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 08 اپریل (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پولیس نے 11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے درزی کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تونسہ کے علاقے میں 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم (درزی) کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید علی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔انہوں نے کہا ک پولیس بچوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ایسے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579723

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں