کوئٹہ۔ 18 اگست (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے شرقی سائیڈ وارڈنمبر8میں گزشتہ شب ایک ناگہانی حادثہ گھرکے اندرپیش آیا جس میں کرنٹ لگنے سے 5قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرنٹ لگنے کا یہ ناگہانی حادثہ ایک گھرکے اندرپیش آیا ۔
ترجمان کیسکو کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے واقعے کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے کر فوری طورپر ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کردیااور چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر کو سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ جلد جائے وقوعہ پر پہنچ کر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا اوریہ رپورٹ نیپرااور کیسکوکی مشترکہ ٹیمیں جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے حتمی رپورٹ اعلیٰ حکام کوپیش کریں گے جس کے بعد واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کاتعین کیاجائے گا۔
تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ناگہانی حادثہ گھرکے اندرپیش آیاجس پر تحقیقات جاری ہیں۔ناگہانی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر کیسکوکے سربراہ نے متاثرہ خاندان سے دلی افسوس اور ہمدردی کااظہارکیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380486