ڈیرہ مراد جمالی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):سی آئی اے پولیس نصیرآباد اور پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے اندرون سندھ غیر ملکی مضر صحت گٹکاسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی ،غیر ملکی مضر صحت گٹکاکے 800 پیکٹ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے خصوصی احکامات پر زیر نگرانی سرکل ڈیرہ مراد محمد یاسین جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی اور ایڈیشنل انچارج سی آئی اے نصیرآباد سب انسپکٹر صوبیدار خان سیال نے انسپکٹر ذوالفقار علی پندرانی کی خصوصی معاونت،
پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹول پلازہ کے نزدیک کوئٹہ سے آنے والی کوچ کو روک کر لاکھوں روپے کے غیر ملکی مضر صحت گٹکاکے 800 پیکٹ برآمد کرکے دو ملزمان حبیب اللہ پرکانی اور امام علی محمد حسنی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ۔ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے نصیرآباد پولیس کی فوری کارروائی پر پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی پہنچ کر آفیسران کی بہترین کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395822