ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب49 کروڑ روپے جاری

62

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب49 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لئے 73 کروڑ 20 لاکھ، کراچی بندرگاہ میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔