بہاول پور۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام مشرقی شاعر وفلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی سابقہ چیئرپرسن شعبہ زبان و ادبیات فارسی، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپورتھیں۔ تقریب کی میزبانی ڈاکٹر روبینہ یاسمین چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان اسٹڈیز اور نظامت محمد نعیم(لیکچرار) ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان اسٹڈیز نے کی۔
ڈاکٹر روبینہ انجم نقوی نے طلبا و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ اقبال کے فلسفہ، شاعری و خدمات سے متعلق روشناس کروایا۔ ڈاکٹر روبینہ یاسمین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کا فلسفہ اور اس کی اہمیت کو طلبہ و طالبات میں اجاگر کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے اور ہم اس کی تکمیل میں بھر پور کو شش کرتے رہیں گے۔ڈاکٹر روبینہ یاسمین نے پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر علامہ اقبال کی خدمات کو طلبا تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585141