اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی)اسلام آبادمحمد جواد طارق نے وفاقی دارالحکومت کی مختلف مساجد کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اتوارکو پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اسلام آباد پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے حفاظتی مقامات پر تعینات اہلکاروں کی لگن کو سراہا۔ دورے کے دوران پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573282