ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس نے 8 تھانوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

9

مظفرگڑھ۔ 24 جون (اے پی پی):ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس لیہ راؤ عمر فاروق نے ضلع بھر کی ٹریفک پولیس کے 8 تھانوں کی رواں ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کی 8 پٹرولنگ پوسٹوں نے رواں ماہ کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف 210 ایف آئی آر درج کرائی ہیں، 3 عدالتی مفرور اور مجرم اشتہاری بھی گرفتار کئے ہیں۔پٹرولنگ پولیس نے عوام کو دوران سفر 85 مختلف قسم کی خدمات فراہم کیں ، بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 294 موٹر سائیکل تھانہ میں بند کئے گئے،قانون شکن ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 ہزار 150 چالان کئے گئے

شہریوں کی حفاظت کے لیے ای ایپ کے ذریعے 17ہزار 500 گاڑیوں اور 46 ہزار سے زائد شہریوں کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس عمر فاروق کا کہنا تھا کہ حادثات سے بچائو کےلئے والدین اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز موٹرسائیکل نہ دیں، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے لدھانہ موڑ اور رفیق آباد کی پٹرولنگ پوسٹ سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور بروقت مدد فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے،سڑکوں پر گشت کے ذریعے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔