23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی ای او سی راولپنڈی کی جانب سے ممکنہ ہیٹ ویو سے...

ڈی ای او سی راولپنڈی کی جانب سے ممکنہ ہیٹ ویو سے بچاؤ اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر راولپنڈی کی جانب سے پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی روشنی میں ممکنہ ہیٹ ویو سے بچاؤ اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے کے مطابق انتظامیہ کوعوامی مقامات بشمول بس سٹینڈز، ریلوے سٹیشن،تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی کولنگ سنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایمرجنسی کولنگ سنٹرز میں پینے کے پانی، پنکھے، سایہ دار جگہ پر بیٹھنے کے انتظامات اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ہیٹ ویو سے متاثرہ مریضوں کے لیے وارڈ مختص کریں اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

مراسلے میں انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام کو مساجد، تعلیمی اداروں،سوشل پلیٹ فارم اور میڈیا سے آگاہی فراہم کی جائے۔ مراسلے کے مطابق ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے تمام متعلقہ ادارے پلان مرتب کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں