ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کاپولیس شہداءکوسلام

117

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس دہشتگردی کیخلاف لڑنے والا ہر اول دستہ ہے۔جمعہ کو اپنے ٹوئیٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پولیس کا انسداد دہشت گردی میں نمایاں کردار سامنے آیا، پولیس مشکل حالات سے گزر کر بہت بہتر ہوئی، پولیس کا فوری ردعمل وقت کے کیساتھ بہتر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں پولیس کارکردگی پیشہ ورانہ مہارت کی مثال ہے، دہشتگردوں کو پہلے چیک پوائنٹ پر روکنا پولیس کارکردگی کا ثبوت ہے۔