31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی جی ایل ڈی اے کانرسری سٹاپ تا چاندنی چوک ستوکتلہ ڈرین...

ڈی جی ایل ڈی اے کانرسری سٹاپ تا چاندنی چوک ستوکتلہ ڈرین کے اطراف کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز نرسری سٹاپ تا چاندنی چوک، ستوکتلہ ڈرین کے اطراف کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ستوکتلہ ڈرین کی صفائی بارے جاری اقدامات کی بریفنگ دی۔ستوکتلہ ڈرین پر یومیہ بنیادوں پر صفائی کا کام جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف نے گرین بیلٹ پر جاری کام، صفائی آپریشن، تجاوزات کی روک تھام و دیگر کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر انجینئرنگ ایل ڈی اے نے پیچ ورک، سٹرک کی توسیع اور دیگر کاموں بارے بریفنگ دی۔نرسری سٹاپ تا چاندی چوک تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں، پیچ ورک سے ٹریفک روانی بہتر اور سڑک کشادہ ہوئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈرین کی صفائی کا عمل تیز کرنے اور پیچ ورک کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، واسا اور ایل ڈی اے کے افسران موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں