22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومضلعی خبریںڈی جی پی ایچ اے کا قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ،پارک...

ڈی جی پی ایچ اے کا قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ،پارک میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

- Advertisement -

ملتان۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کیااور پارک کے سکیورٹی انتظامات و دیگر معاملات کا جائزہ لیا ۔

ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حافظ اسامہ اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے سکیورٹی گارڈز کو مستعدی سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں میں عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور گارڈز اور عملے کو احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔ کریم بخش نے مالی و دیگر عملے کو پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے محنت کرنے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555420

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں