34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی سی چارسدہ کی زیر صدارت اجلاس، 5روزہ انسداد پولیو مہم 24جنوری...

ڈی سی چارسدہ کی زیر صدارت اجلاس، 5روزہ انسداد پولیو مہم 24جنوری سے شروع ہو گی

- Advertisement -

پشاور۔20جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ثانیہ صافی ، تمام اسسٹنٹ کمشنران، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ماجد خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر ادریس، اے ڈی لوکل گورنمنٹ چارسدہ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چارسدہ، محکمہ تعلیم اور پولیس سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرچارسدہ کو بریفنگ دیتے ہوئے این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ماجد خان نے کہا کہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم24 جنوری سے شروع ہوگی جس میں 5 سال تک کی عمر کے 2لاکھ 62ہزار 963 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے لیے 1135 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی حفاظت کیلئے بھاری پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، یہ موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

- Advertisement -

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سعادت حسن نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے یہ مرض خاتمے کے قریب ہے، اس سلسلے میں علمائے کرام، بلدیاتی نمائندگان، پٹواریوں کی خدمات حاصل کی جائیں اور آگاہی مہم بھی پھلائی جائے تاکہ مستقبل کے معماروں کو زندگی بھر کے معذوری سے بچایا جا سکے۔انہوں نے ضلعی پولیس کو ہدایت کی کہ ا نسداد پولیو مہم میں سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=291528

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں