ڈی پی اوسیالکوٹ کی شہدا پولیس کے گھر ان کے اہلخانہ سے ملاقات ، بچوں کو تحائف دئیے

109

سیالکوٹ۔2مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے شہداء سیالکوٹ پولیس کے گھر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد نے شہداء پولیس کے بچوں کو رمضان المبارک کیلئے تحائف دیے اور شہداء کی ملک وقوم کیلئے قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہداء کے بچوں کو مستقبل میں درپیش مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی بھی کروائی۔