34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی اوسیالکوٹ کی کرائم میٹنگ ،ناقص کارکردگی پر افسران کے خلاف...

ڈی پی اوسیالکوٹ کی کرائم میٹنگ ،ناقص کارکردگی پر افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری

- Advertisement -

سیالکوٹ۔4ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نےپولیس لائنز کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا اور تھانوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا ،ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پولیس لائنز کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ میں شریک تمام پولیس افسران سے سنگین مقدمات کی پراگریس چیک کی، مطلوب ملزمان و اشتہاریوں کو گرفتار کرنے، مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر نے اور زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پریکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے سلسلہ میں جاری ٹائم لائنز اور پکار 15 کالز پر مقدمات کے اندراج کا جائزہ لیا اور افسران کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات سے متعلق بریف کیا ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کام کرنے والے افسران ہی عہدوں پر تعینات رہیں گے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔کرائم میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386252

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں