- Advertisement -
بھکر۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر محمد نوید نے تھانہ منکیرہ، حیدر آباد کا سرپرائز وزٹ کیاہے، دوران وزٹ انہوں نے تھانوں کی صفائی، محرر روم، فرنٹ ڈیسک روم، تھانوں کے مینوئل اور کمپیوٹرائز ریکارڈ اور رجسٹر ہائے کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او بھکر نے دونوں تھانوں کی حوالات ، ملزمان کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور حوالات کی صفائی کیلئے خصوصی ہدایات دیں ،مزید تھانہ جات میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کرکے ان سے مسائل دریافت کیے اور عملہ تھانوں کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390167
- Advertisement -