بھکر۔ 09 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے تھانہ سرائے مہاجر کا دور ہ کیا، اور تھانہ کی سرکار ی گاڑیوں ، تھانہ کی عمارت ، حوالات، ریکارڈ مالخانہ، ملازمین کی رہائشی بيرکس ،ویٹنگ روم کی صفائی چیک کی۔اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور رجسٹر تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی۔
ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔تفتیش کے عمل میں سستی برداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں۔
ڈی پی او بھکر نے کہا کہ مجرمان اشتہاری، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔تھانہ پر آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں ۔