33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او دیر لوئر کی زیر صدارت ایس ڈی پی او...

ڈی پی او دیر لوئر کی زیر صدارت ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد

- Advertisement -

دیر لوئر۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئردیر ضیاءالدین احمد نے منگل کے روز ڈی پی او آفس تیمرگرہ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ کرائم میٹنگ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سیدزمان شاہ خان سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔کرائم میٹنگ میں تمام تھانہ جات کے کرائم،انسداد منشیات مہم اور مجرمان اشتہاری کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او لوئردیر نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین نوعیت کے زیر تفتیشی مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری، مقدمات میں ریکوری ،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انسداد منشیات مہم میں کارکردگی کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد کا کہنا تھا کہ آئی جی خیبرپختونخواہ اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ کے حوالے سے شروع کیے گئے تمام پراجیکٹس کی کامیابی،عوام کیساتھ شائستہ برتاؤ اور فوری رسپانس سے مشروط ہے لہذا تمام پولیس افسران قانون کے یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔

انہوں نے ایس ایچ اوز کو تاکید کی کہ پولیس تھانوں اور چوکیات کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائے جبکہ موبائل گشت،سنیپ چیکنگ اور سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کو معمول بنا کر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں،انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسمیں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386864

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں