23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او قصور ٹیم کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے...

ڈی پی او قصور ٹیم کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے راشن لیکر گھروں میں پہنچ گئے

- Advertisement -

قصور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے راشن لیکر گھروں میں پہنچ گئے۔قصور پولیس کی طرف سے 100 کے قریب راشن بیگ مستحق گھرانوں میں تقسیم کیے گئے جس میں روزمرہ کی اشیا ئے خوردونوش شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی اوقصور طارق عزیزسندھونے کہاکہ مہنگائی کی لہر کے باعث متاثرین کی بحالی کیلئے قصور پولیس کا اقدام امید کی کرن ثابت ہو گی‘متاثرین کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کیلئے قصور پولیس خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ڈی پی اوقصورنے کہا کہ دریائے ستلج میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث متاثرین کا گھروں میں واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

ڈی پی او قصورطارق عزیزسندھو نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ان علاقوں کا دورہ کریں اور متاثرین کی بحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔سیلاب متاثرین نے قصور پولیس کی خدمت خلق کو سراہتے ہوئے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388693

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں