- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 07 فروری (اے پی پی):ڈی پی او مظفرگڑھ نے گینگز اور ڈکیتوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔پولیس زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسرمظفرگڑھ نے ضلع بھر کے تھانوں سے سابقہ گینگز، ڈکیتوں کا ریکارڈطلب کر لیا ہے۔ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم بھی دے دیا ہے۔ضلع بھرکے ایس ایچ اوز نے اپنی کارکردگی بڑھانے کےلئے اشتہاری ملزمان کے گھروں میں چھاپوں کاسلسلہ تیز کر دیا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557036
- Advertisement -