ڈی پی او چارسدہ سہیل خالدکاپڑانگ پولیس سٹیشن کادورہ

132

پشاور۔12مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )چارسدہ سہیل خالدنے پولیس سٹیشن پڑانگ کا دورہ کیا۔سی سی ٹی وی کیمرے،تھانے کا ریکارڈ، دفاتر،رہائشی حصہ اور مال خانے کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔

ڈی پی او تھانے میں موجود سائلین سے بھی ملے اور ان کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ دورے کے موقع پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے پولیس اسٹیشن پڑانگ میں موجود سی سی ٹی وی ، عمارات، سیکیورٹی اور تھانے کے تمام ریکارڈ چیک کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس عوام الناس کی تحفظ کے لئے ہے۔ عوام الناس کو درپیش مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں۔ چوری، راہزنی، منشیات سمگلر،منشیات فروش ،ہوائی فائرنگ ،اسلحہ نمائش اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔