ڈیرہ غازی خان۔ 07 جون (اے پی پی):ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی طرف سے پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈولفن فورس ،ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نواز دیا گیا۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈولفن فورس ،ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او سید علی نے پولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان ہر وقت الرٹ ہیں اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ آپ اپنے فرائض منصبی جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں۔