بھکر۔ 02 جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان ہمراہ ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے شب 5/6 محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ مائی کھنڈو اور سٹی بھکرجلوس کا دورہ کیا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق مجالس و جلوس کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور وزٹ کے دوران ایس پی انویسٹیگیشن بھکر شوکت علی ،ڈی ایس پی سپیشل برانچ ملک طارق اعوان ، ایس ڈی پی او صدر منصور احمد خان ،ڈسٹرکٹ انچارج سیکیورٹی ملک ثناء اللہ و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔
ڈی پی او بھکر نے موقع پر موجود انجمن تاجران و منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی، صفائی، روشنی، اور دیگر سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام کے دوران شرکاء کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ سیکیورٹی پر مامور ملازمان کو چیک کیا گیا الرٹ و چوکس ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات کی گئی ۔۔