اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان نے کابل میں حالیہ حملے میں پاکستان سے کسی کے ملوث ہونے کے امکان کے حوالے سے پرنٹ میڈیا کے ایک حصے میں وزیراعظم سے منسوب شائع ہونے والی خبر کی پرزور تردید کی ہے۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے منسوب بیان قطعی بے بنیاد ہے اور اس ضمن میں کسی صحافی کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔