کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 40 کروڑ73 لاکھ روپے جاری

63

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 40 کروڑ73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وو شمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائنی ہسپتال کی تعمیر کے لئے 40 کروڑ ، نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے 73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔