23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںکارلوس الکاراز ،کیسپر رڈ اور آندرے روبلوف مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز...

کارلوس الکاراز ،کیسپر رڈ اور آندرے روبلوف مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

- Advertisement -

مونٹی کارلو۔10اپریل (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز ،ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ اور روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتےہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانسیسی ٹینس سٹار گیل مونفلس مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے۔

سپین کے 21 سالہ ٹینس سٹاراور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز دوسرے میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے دوسرے رائونڈ میچ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو باٹیسٹا آگٹ کو مات دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔

- Advertisement -

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں سپین کے 21 سالہ ٹینس سٹاراور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو 6-3، 0-6 اور 1-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی ٹینس کھلاڑی رابرٹو باٹیسٹا آگٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 21-6 سے مات دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی ،

انہوں نے دوسرے رائونڈ میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی گیل مونفلس کو 4-6 اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580090

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں