اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں ملک میں 250888 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50فیصدزیادہ ہے
، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 167647 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، مئی 2022 میں ملک میں 22893 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 46 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں کاروں کی 15696 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں پاک سوزوکی کی کاروں کی فروخت میں 62 فیصد، انڈس موٹرز29 فیصد، ایچ کار37 فیصد، ہونڈائی 117 فیصد، اوردیگرکاروں کی فروخت میں 87 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔