کارگوجہاز ”سٹریٹجک اینڈیور“گوادرکی بندرگاہ پرپہنچ گیا، جہاز میں افغانستان کیلئے 22 ہزارٹن کھاد موجودہے، ترجمان ایف بی آر

55
چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):پاکستان کسٹمزکی کوششوں اوروزارت تجارت و وزارت بحری امورکے تعاون سے کارگوجہاز ”سٹریٹجک اینڈیور“گوادرکی بندرگاہ پرپہنچ گیا، اس جہاز میں افغانستان کیلئے 22 ہزارٹن کھاد موجودہے۔ ایف بی آر کے ترجمان نے منگل کوبتایا کہ اس کارگوکوکنٹینرائزڈ کارگوکی بجائے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان روانہ کردیا گیاہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کسٹمز کے اس اقدام سے لاجسٹک کمپنیوں کو بزنس اوراس کے نتیجہ میں روزگا ولیبرخدمات کے مواقع فراہم ہورہے ہیں جبکہ تجارت میں بھی اضافہ ہورہاہے۔پاکستان کسٹمزمسلح افواج اوردیگرسیکورٹی اداروں کی معاونت سے گوادرکی بندرگاہ کومکمل فعال بنانے میں کلیدی کرداراداکررہاہے، این 85 شاہراہ کی وجہ سے ٹرانزٹ کے اخراجات میں بھی کم ہیں۔ترجمان نے کہاکہ قدم سی پیک کیلئے علاقائی میری ٹایم روابط کے قیام میں کلیدی اہمیت کاحامل ہے، اس سے نہ صرف خطے کے ممالک کوشپمنٹ پہنچانے میں مددملیگی بلکہ قومی سلامتی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کوبھی فروغ ملے گا۔