36 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومقومی خبریںکاریک انسٹی ٹیوٹ کی پانچویں سالانہ کانفرنس 29 اور 30 مئی کو...

کاریک انسٹی ٹیوٹ کی پانچویں سالانہ کانفرنس 29 اور 30 مئی کو اسلام آباد میں ہو گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):خطے میں رابطہ کاری اوراقتصادی ترقی کے فروغ کےلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیراہتمام وسط ایشیائی ممالک کے ادارےکاریک انسٹی ٹیوٹ کی پانچویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد 29 اور 30 مئی کو اسلام آباد میں ہو گا۔

دو روزہ کانفرنس میں تفصیلی سیشنز،گروہی مباحثے اور افتتاحی و اختتامی سیشنز ہوں گے۔اس سال کانفرنس کا موضوع’’ کاریک رابطہ کاری۔تجارت اورتجارتی سہولیات‘‘ ہےجس میں وسط ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے ریسرچ سکالرز،ماہرین تجارت اور حکومتی زعماء اس خطے میں اقتصادی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے ،ذرائع آمدورفت کے فروغ اور تجارتی سہولیات بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پیش کریں گے۔

- Advertisement -

کانفرنس کا ایک اور مقصد کاریک اور باقی دنیا کے شراکت داروں کو اعلی معیار کی تحقیقی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔پانچویں سالانہ کانفرنس میں رکن ممالک میں تعاون بڑھانا، ماحولیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کا فروغ ،وسط ایشیا اور جنوب ایشیائی ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ اور تجارت کو آسان بنانے پر بھی بات ہوگی۔

اس سال کانفرنس کا انعقاد اسلامی ترقیاتی بینک ، پاکستان سنگل ونڈو ، یونیورسٹی آف سرگودہا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس، منزل پاکستان، ڈویلپمنٹ الٹرنیٹوز، ان کارپوریشن ، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601896

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں