کاشتکاردھان کی فصل کو زہروں سے پاک رکھنے کے لئے دھان پر ممنوعہ زہروں کا استعمال نہ کریں، چوہدری خالد محمود

دھان

فیصل آباد۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ کاشتکاردھان کی فصل کو زہروں سے پاک رکھنے کے لئے دھان پر ممنوعہ زہروں کا استعمال نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ فصل پر سفارش کردہ محفوظ زہروں کا استعمال کیا جائے تاکہ ہمارا چاول عالمی منڈی میں زیادہ ریٹ پر فروخت ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔کاشکار اپنی فصل کو بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور مقامی زرعی ماہرین کی سفارشات پر محفوظ زہروں کا استعمال کریں۔

انہوں نے جڑانوالہ کے گاؤں 591 گ ب میں ناصر منظور کے ڈیرہ پر کاشتکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ زہر کے استعمال اور فصل کے برداشت کے درمیان ضروری وقفہ رکھیں تاکہ زہر کی باقیات جنس میں نہ پائی جائیں۔ چاول زہروں کے اثرات سے محفوظ رہے اور دھان کی فصل پر ممنوعہ زہروں کلورو پائریفاس ٹرائی ایزوفاس پروفینوفاس ایسٹ مپرڈامیڈاکلومپرڈ کاربو فیوران کاربینڈازم ٹرائی سائیکلازول تھائیوفینٹ میتھائل اور ٹیبوکونازول استعمال کریں۔