25.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو زہر لگا کر گندم کا تصدیق شدہ بیج بذریعہ ڈرل...

کاشتکاروں کو زہر لگا کر گندم کا تصدیق شدہ بیج بذریعہ ڈرل کاشت کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی بھر پور کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس گزشتہ سال کی طرح گندم کی کاشت کے رہنما اصولوں سے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو روشناس کروانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور چونکہ موجودہ ایام گندم کی بوائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحتمند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل اس کی کاشت پر زور دیں۔ اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں۔

- Advertisement -

ا نہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فیصل آبا دڈویژن سمیت صوبہ کے تمام اضلاع کو گندم کی کاشت کا جو ہدف دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدائت کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518506

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں