22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کےلئے 80 فیصد شرح...

کاشتکاروں کو موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کےلئے 80 فیصد شرح اگاؤ کا حامل بیج استعمال کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کےلئے نامیاتی مادوں و الی زرخیز میرا زمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے جس میں پانی کا اچھا نکاس ہونا بھی ضروری ہے نیز موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کےلئے رواں ماہ انتہائی موزوں ہے کیونکہ اس مہینہ کے دوران درجہ حرارت 20سے35ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتاہے جو موسم گرما کی سبزیوں کی نشوو نما کےلئے انتہائی موزوں ہے جبکہ اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت پر سبزیوں کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمدنے کہاکہ کاشتکار سبزیوں کی کاشت کےلئے زمین میں گوبر کی گلی سڑی کھاد بکھیر کر اسے زمین میں اچھی طرح ملا دیں تاکہ سبزیوں کی اچھی فصل حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی اقسام کا بیج منتخب کیا جائے جوہمارے موسمی حالات کے مطابق،کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتا ہو اور اس بیج کی شرح اگاؤ 80 فیصد سے کم نہ ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ بعض سبزیوں کی کاشت بذریعہ پنیری کی جاتی ہے جیسا کہ ٹماٹر اور مرچ لہٰذا ان سبزیوں کےلئے جب پنیری کی عمر 30 سے35 دن ہوجائے تو اس پنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار کریلا، گھیا کدو، چپن کدو،گھیا توری، تر اور کھیرا کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569925

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں