12.1 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو چپن کدو کی فصل کو بروقت فاسفیٹ وامونیم نائٹریٹ کھاد...

کاشتکاروں کو چپن کدو کی فصل کو بروقت فاسفیٹ وامونیم نائٹریٹ کھاد ڈالنے کی سفارش

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 27 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چپن کدو کی فصل کو بروقت فاسفیٹ اور امونیم نائٹریٹ کھاد ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے کہاکہ چپن کدو کی کاشت کے وقت اسے تین بوری فاسفیٹ اور ایک بوری امونیم نائٹریٹ مکس کرکے فی ایکڑ ڈالنے سے بہتر پیدوار حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چپن کدو کی مختلف اشکال میں گول، لمبوتری، تاشپاتی نما اور چپٹی اقسام شامل ہیں تاہم پنجاب کے اکثر اضلاع میں گول اور ناشپاتی نما اقسام ہی مقبول ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چپن کدو کی کاشت کیلئے ذرخیز میرا زمین جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو کاانتخاب ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔ علاوہ ازیں کاشتکاروں کورایا اور کینولا کی پھلیوں کا رنگ بھورا، دانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ جب رایا اقسام میں 75 فیصد اور کینولا اقسام میں 50 فیصد پھلیوں کا رنگ بھورا ہو جائے اور دانے سرخی مائل محسوس ہونے لگیں تو فصل فوری کاٹ لی جائے تاکہ اسے موسمی اثرات یا تاخیر سے کٹائی کی صورت میں پہنچنے والے نقصان سے بچایاجا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی رایا اور کینولا کی فصلات پر بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملہ کا خدشہ رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فصلات پر کسی بھی قسم کی بیماری کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو ں تو اس میں کسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے اور فور ی طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مد د حاصل کی جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567007

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں