25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکارچقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

کاشتکارچقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔25اگست (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چقندرکی فی ایکڑ بہترین پیداوارحاصل کرنے کے لئے چقندر کی کاشت فوری شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرلیں۔انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم،منافع بخش اور نقدآور فصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرکاشتکار چقندر کی کاشت کے دورن جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار باآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کے لئے مزید معلومات و راہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382405

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں