21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصلات کو کھادوں کی پوری مقدار...

کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصلات کو کھادوں کی پوری مقدار کی فراہمی یقینی بنائیں،ماہرین جامعہ زرعیہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 06 مارچ (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مختلف فصلوں کی کاشت اور ان کی فی ایکڑ بھر پور پیداوار کے حصول سمیت اراضی کی زرخیزی کیلئے استعمال کی جانے والی نائٹروجن یوریا کھاد کی 30فیصد مقدار بخاراتی شکل میں ضائع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحویل ہو جاتی ہے جس کے باعث نائٹروجن کی صلاحیت میں بھی خاطر خواہ کمی و اقع ہوتی ہے اور نتیجتاً توقعات کے مطابق فصل حاصل نہیں ہوتی۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوریا پاکستان میں میجر نائٹروجن کھاد ہے اور مختلف فصلات کی کاشت سمیت زمین کو زرخیز اور زیادہ پیداوار کی فراہمی کے قابل بنانے کیلئے اس کا استعمال عام ہے لیکن جب یہ کھاد کھیتوں کھلیانوں میں استعمال کی جاتی ہے تو اس کی 30 فیصد مقدار گیس کی صورت میں بخارات بن کر تحلیل ہو جاتی ہے اور اس سے اس کے مطلوبہ نتائج میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگرنائٹروجن کھاد کو فاسفورس کھاد کے ساتھ 1:1یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کیساتھ 1:1.5 کی شرح کیساتھ مکس کر کے استعمال کیا جائے تو اس کے بہترین نتائج کے حصول سمیت گندم کی 10فیصد بلکہ اس سے بھی زیادہ اضافی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ زرعی ماہرین نے انتہائی کامیابی کے ساتھ مذکورہ طریقہ دریافت کیا ہے جس کے استعمال سے زیادہ پیداوار حاصل کر کے عام حالات کے باوجود قومی معیشت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شو ر زدہ زمین میں این ایچ 4 اور این او 3 کو ملا کر استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569350

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں