کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 80کروڑ67لاکھ روپے جاری

53

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 80کروڑ67لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کےلئے ایک ارب 61کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔