کامیاب الیکشن کے انعقاد پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، جان اچکزئی

151
Achakzai
Achakzai

کوئٹہ۔ 11 فروری (اے پی پی):نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جموریت سے دور کھنے کا ایجنڈا ملک دشمن طاقتوں کا ہے ، کامیاب الیکشن کے انعقاد پر پاک فوج ، پولیس ، پیرا ملٹری فورسز اور الیکشن کمیشن سمیت تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

ان خیالات انہوں نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان دشمن قو تیں نہیں چاہتی تھیں کہ ملک میں انتخا بات ہو،حکومت و ریاست نے انتخابات کراوکر پاکستان کو جمہوریت سے دور رکھنے کا ایجنڈا ناکام بنادیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو لو گ انتخابات میں ناکام ہو ئے انہیں کھلے دل کے ساتھ نتائج تسلیم کرنا چاہے اگر کسی کو الیکشن نتائج پر کسی قسم کا اعتراض ہے وہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں، پاکستان کو انتشار اور بدامنی سے دوچار کرنا دشمن کا ایجنڈا ہے، امن و امان کو ہاتھ میں لیکر دراصل سادگی اور نادانی میں دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں بتایا کہ بلو چستان میں علاقے دور دراز اور موسمی حالات کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی۔