کانگو میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ

104

کنشاسا۔13نومبر (اے پی پی):وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے صوبے جنوبی کیوو میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ ہو گئے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق جمہوریہ کانگو کے صوبے جنوبی کیوو کے علاقے کاریحے کی کیوو جھیل میں مسافر بردار کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے فوری امدادی کاروائیاں شروع کیں ،حکام نے کہا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ 120مسافر سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی کا توازن برقرار نہ رہ سکا۔