28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںکایا سمٹ 2025 میں 20 نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ان کی...

کایا سمٹ 2025 میں 20 نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ان کی غیر معمولی شراکت پر ایوارڈز سے نوازا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):و کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا)سمٹ 2025 میں نوجوانوں کی قیادت اور جدت طرازی پر 20 نوجوان رہنماؤں کو باوقار ’کلائمیٹ چیمپئنز ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، نوجونواں کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اپنی کمیونٹیز میں پائیدار اقدامات کو نافذ کرنے میں ان کی غیر معمولی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔

اسی طرح 8نمایاں نوجوان رہنماؤں کو تعلیم، قابل تجدید توانائی، پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام میں ان کی اہم شراکت کے لئے "یوتھ ایکسی لینس ایوارڈز” ملے۔اعزاز پانے والوں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نظام الدین اور روبینہ بی بی بھی شامل ہیں جنہوں نے موسمیاتی تعلیم کے مؤثر منصوبوں اور درخت لگانے کے اقدامات کی قیادت کی۔سندھ سے تعلق رکھنے والے صائم عباس سہتو اور عالیہ علی مراد کو قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی تعلیم میں کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

- Advertisement -

سکھر سے ما ہ نور فاطمہ اور عبدالباسط نے پانی کے تحفظ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبوں کے لئے پہچان حاصل کی جبکہ ٹھٹھہ سے صاحبہ اور سانگھڑ سے تنویر عالم کو ان کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور شجرکاری مہم کے لئے سراہا گیا۔مردان سے تعلق رکھنے والے شیراز احمد کو ان کے جنگلات کے اقدامات پر سراہا گیا۔دانش سکول کے طالب علم صہیب نے میٹرک اور ایف ایس سی میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی، بائیکرز کے لئے ایئر بیگ جیکٹ کے موجد ذیشان شاہد کو نیشنل انوویشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اریبہ عامر مالی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سکالرشپ کے ذریعے سیفائر ریٹیل لمیٹڈ میں ایک ہنر مند ایمبرائیڈری ڈیزائنر بن گئیں۔حلیمہ سعدیہ نے وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خون کے عطیات کے انتظام کا نظام تیار کیا۔پاکستان کے سب سے بڑے رضاکار نیٹ ورک کے بانی کشف شاہ نے 100,000 درخت لگانے اور مفت طبی کیمپوں کا انعقاد جیسے اقدامات کی قیادت کی۔

دریں اثناء 17 سال سے موسمیاتی کارکن فارس احمد نے ماحولیاتی پناہ گزینوں کے تحفظ کے لئے ایک بل کی تیاری میں حصہ لیا اور اپنی وکالت کی کوششوں کے لئے پذیرائی حاصل کی۔دیگر اعزازات میں کامسیٹس یونیورسٹی سے عتیرہ عامر اس کے سر سبز قدم پراجیکٹ کے لئے شامل ہیں جو پیدل چلنے والوں کی توانائی سے بجلی پیدا کرتا ہے اور 12 سالہ سکواش کے کھلاڑی محمد سہیل عدنان نے ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں انڈر۔13 کیٹگری میں طلائی تمغے کے ساتھ عالمی نمبر ون کا درجہ حاصل کیا۔کایا سمٹ 2025 نے نوجوان لیڈروں کو بااختیار بنانے کے لئے قوم کے عزم کو تقویت دی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کے خیالات اور شراکتیں ایک پائیدار مستقبل کی تشکیل کے لئے لازمی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552891

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں