31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی، عید میں 8 دن رہ گئے، قربانی کے جانوروں سے سجی...

کراچی، عید میں 8 دن رہ گئے، قربانی کے جانوروں سے سجی مویشی منڈی میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

- Advertisement -

کراچی۔ 28 مئی (اے پی پی):عید میں باقی 8 دن رہ گئے، نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں مال مویشی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ چھٹی کے دن شہریوں نے مویشی دوست منڈی کا رخ کر رکھا ہے،

مویشی دوست منڈی 2025 میں خریداروں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، حیسے جیسے سورج ڈھلتا ہے شہری مویشی منڈی آنا شروع کردیتے ہیں۔

- Advertisement -

بیوپاری اور خریداروں میں جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکاہے،مویشی دوست منڈی میں اے ٹی ایم اور آن لائن ٹرانسفر کی سہولت بھی موجود ہے،گائے،بیل، بچھڑے،بچھیا ،اونٹ،بکرے اور دمبوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا ہے کہ جانور کہیں ہاتھ سے نہ نکل جائے،شہری پسند کرکے فوراً ٹوکن کرادیتے ہیں،کراچی والے پرامن ماحول میں قربانی کا جانور خرید کر گھر لے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602492

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں