22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی ، اے وی سی سی پولیس نے مقابلے کے بعد 3...

کراچی ، اے وی سی سی پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 24 مارچ (اے پی پی):کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل(اے وی سی سی) نے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ کراچی پولیس آفس سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایس موچکو، سب ڈویژن ماڑی پور، ضلع کیماڑی پولیس کی حدود سپارکو روڈ موچکو کے قریب بروہی گوٹھ میں اے وی سی سی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی ڈاکوئوں سمیت 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔

تاہم ڈاکوئوں کا ایک اور ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈاکوئوں کی شناخت کاشف احمد(زخمی)، کامران علی(زخمی) اور شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو پستول بمعہ راؤنڈ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=451333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں