22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومتازہ ترینکراچی سے سکھر اور سیالکوٹ، کھاریاں سے اسلام آباد کی موٹرویز اولین...

کراچی سے سکھر اور سیالکوٹ، کھاریاں سے اسلام آباد کی موٹرویز اولین ترجیح ہیں، وفاقی وزیر مواصلات

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کراچی سے سکھر اور سیالکوٹ، کھاریاں سے اسلام آباد کی موٹرویز اولین ترجیح ہیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو نئی شاہراہوں پر زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہونا چاہیے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو مستقبل میں مالی لحاظ سے مستحکم اور خودمختار ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے محکمانہ بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے محکمانہ بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی سے سکھر اور سیالکوٹ، کھاریاں سے اسلام آباد کی موٹرویز اولین ترجیح ہیں، ان دونوں اور تمام نئی موٹرویز کو کم از کم تین تین لین میں تعمیر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 6 لین کی دو طرفہ موٹرویز سے کم کی کوئی نئی موٹروے تعمیر نہیں ہو گی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو نئی شاہراہوں پر زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹرویز پر ایکسل لوڈ کی پابندی سختی سے یقینی بنائیں، خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے کرپٹ اور نااہل عملے کو فارغ کریں، عملی کارکردگی بڑھانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جہاں ریونیو میں مسائل ہوں گے وہاں ٹول کولیکشن نجی شعبے کے حوالے کریں،ایک سال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنے ریونیو کا نیا ہدف طے کرے،صرف حکومت اور دیگر اداروں سے بھاری فنڈز لینااور ان کو خرچ کر دینا کوئی کمال نہیں۔اس موقع پر چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ این ایچ اے کی 57 فیصد شاہراہوں سے صرف 13 فیصد ٹول ٹیکس ملتا ہے۔

وفاقی سیکرٹری مواصلات بھی این ایچ اے کی شاہراہوں کیلئے مربوط منصوبہ بندی نے بریفنگ اجلاس میں شرکت کی۔بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو مستقبل میں مالی لحاظ سے مستحکم اور خودمختار ہونا چاہیے،ذرائع آمدورفت بہتر بنانا اولین ترجیح، موجودہ تقاضوں کے مطابق بزنس ماڈل بنانا ہو گا۔وفاقی وزیر نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے میں نیا ویژن لانا ہے، دیگر ممالک میں کام کریں اورپیسہ کمائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=498090

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں