کراچی۔1اکتوبر (اے پی پی):کراچی تیموریہ پولیس نے شیشہ پینے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران بلاک این میں واقع ایک کیفے پر کارروائی کرتے ہوئے4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے 4شیشہ حکے اور 6ڈبے جبرافلیور،ایک نیلا فلیور ،2ڈبے بلو بیری فلیور،3ڈبے الخیج فلیوراور ایک ڈبہ Mint فلیور برآمد کرلیے ۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد اسد ولد ابرار،محمد سلمان ولد مہصم خان ،محمد وزیر ولد گل محمد خان اورنبیل راشد ولد راشد عرفان شامل ہیں۔دوسری جانب تیموریہ پولیس نے انڈین گٹکا فروشی میں ملوث ملزم محمد آصف ولد محمد عمر کو گرفتار کرکے انڈین گٹکا آداب 100پیکٹس برآمدکرلیے۔
گرفتار ملزم سہراب گوٹھ سے مال لے کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ادھرتیسری کارروائی میں خواجہ اجمیر نگری پولیس نے گٹکا ماوافروخت کرنے والے ملزمان عابد ولد عبداللہ بروہی اورشاہ زیب ولد سلیم بروہی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 70پڑیاں تیار گٹکا ماوابرآمد کرلیاجبکہ اسی دوران ایک منشیات فروش ملزم مظہر عرف منا ولد غلام شبیر کوبھی گرفتار کرکے 520گرام چرس برآمدکرلی گئی ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=396818