26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،اسلحہ وموٹر سائیکل...

کراچی پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،اسلحہ وموٹر سائیکل برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 17 اپریل (اے پی پی):اتحاد ٹائون پولیس کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پستول،موٹرسائیکل اورنقدی برآمدکرلی۔

جمعرات کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران شاہ اورعبدالرحیم شامل ہیں۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583564

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں