کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئرکے 750 گول مکمل کرلئے

60
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر 750 گول مکمل کرلئے۔ چیمپئن لیگ فٹ بال کے ایک میچ میں 35 سالہ فٹ بالر رونالڈو نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ‘ اس گول کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیریئر کے 750 گول کرلئے۔ جمعرات کو انسٹا گرام پر سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈو نے اس ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر گول میرے لئے خوشی کے لمحات ہیں۔ اب میرا اگلا ہدف 800 گول کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کامیابی اور ریکارڈ پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے پیغام میں اپنے اہل خانہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہر برے اور اچھے وقت میں ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں۔ رونالڈو کے پیغام کے بعد تقریباً 17 لاکھ لوگوں نے ان کے پیغام کو پسند کیا اور ان کے لئے نیک تمناوں اور محت کا اظہار بھی کیا۔