سیئول۔23ستمبر (اے پی پی):فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار یانینا وکمائر کوریا اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں۔
انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ایکٹرینا الیگزینڈروا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار یانا دمتریوینا سیزیکووا پر مشتمل تھرڈ سیڈ روسی جوڑی کو شکست دی۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کوریا میں جاری ہے۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی بیلجیئم کی جوڑی دار یانینا وکمائر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ایکٹرینا الیگزینڈروا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار یانا دمتریوینا سیزیکووا پر مشتمل تھرڈ سیڈ روسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔