اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) چیئر مین قومی احتساب بیورو(نیب)قمر الزمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن سے متعلق نیب کی موثرآگاہی مہم اور روک تھام کی حکمت عملی انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔کرپشن ایک طریقہ کار اور قانون کی حکمرانی کو بائی پاس کرنیکی ٹیکنیک اور پورے نظام کو سماجی و اقتصادی بحران سے دو چار کرنا ہے۔بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اس سے اقربا پروری،غیر شفافیت سمیت کئی برائیاں جنم لیتی ہیں۔ہفتہ کونیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث پاکستان کوموثر انسداد کرپشن سٹریٹیجی کے لحاظ سے سارک ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دی گیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل رپورٹ 2016کے مطابق پاکستان واحد ملک ہے جس کی کرپشن پرسپشن انڈکس (سی پی آئی)126سے کم ہو کر 116کی سطح پر آچکی ہے۔ا